: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بیجاپور۔29۔ڈسمبر ( یواین آئی ) بیجاپور میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 7افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک پولیس کانسٹبل ‘ 3خواتین اور ایک 8سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔ جائے وقوع پر ہی ہلاک اور 7دیگر اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب ایک تین پہیوں والی ٹم ٹم ایک سمنٹ سے لدی ہوئی لاری سے ٹکراگئی ۔ یہ افسوسناک حادثہ بیجاپور ضلع کے سندگی تعلقہ میں 218قومی شاہراہ پر پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کی بموجب مہلوکین کی شناخت بسواراج راتھوڑ 35سالہ نیزی بھا 41سالہ ‘ لطیف 20سالہ ‘ نبی لال 55سالہ ‘ گنگوبائی 40سالہ خواجہ بی 35سالہ اور رکشتیا 8سالہ کی
حیثیت سے کی گئی ہے ۔ زخمیوں کو قریبی سندگی اور بیجاپور میں واقع دواخانوں میں شریک کروایا گیا ہے ۔ جہاں پر دوزخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تین پہیوں والی گاڑی جس میں 14مسافر سندگی کے ایک ہفتہ وار بازار میں خریدی کرنے کیلئے جارہے تھے ۔ سمنٹ سے لدی ہوئی ایک لاری سے ٹکراگئی جو اسے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہی تھی ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ لاری کا ڈرائیور اور کلینر جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرلیا ہے اور حادثہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔